0
Thursday 25 Feb 2021 02:46

پنجاب سے پی ٹی آئی اور نون لیگ کو 3، 3 نشستیں ملیں گی

پنجاب سے پی ٹی آئی اور نون لیگ کو 3، 3 نشستیں ملیں گی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں نون لیگ ‏اور پی ٹی آئی کی 3، 3 نشستیں ہوں گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں ‏سینیٹ الیکشن میں ایک سیٹ مسلم لیگ (ق) کی ہوگی جبکہ کچھ نشستوں کا اعلان تو بلامقابلہ ‏ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حمزہ شہباز کا پنجاب میں کردار مجھے کچھ خاص نظر نہیں آتا، یہ درست ‏ہے کہ طویل عرصے تک کسی کو بھی جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، نیب کی جانب سے کسی کو منطقی ‏انجام تک پہنچانے میں وقت لگتا ہے۔ عوام فوری نتائج چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے نتیجہ ‏پہلے اخذ کر دیا جاتا ہے، چاہتے ہیں کہ طویل عرصہ جیل میں نہ رکھیں، کیس منطقی انجام تک پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 918226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش