1
0
Wednesday 3 Mar 2021 17:57

لاہور، رائیونڈ تبلیغی اجتماع 10 مارچ سے شروع ہوگا، انتظامات مکمل

لاہور، رائیونڈ تبلیغی اجتماع 10 مارچ سے شروع ہوگا، انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ رائیونڈ تبلیغی اجتماع 10 مارچ سے 15 مارچ تک جاری رہے گا۔ اجتماع کے حوالے سے ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں الائیڈ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کیں گئیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید سمیت دیگر الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تبلیغی اجتماع کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ تبلیغی اجتماع 10 سے 15 مارچ تک رہے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو اپنا ڈیوٹی روسٹر دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کیمپس لگائیں گے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ واسا پانی کی گاڑیاں، سیوریج سسٹم، سکر کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ ایم سی ایل تجاوزات کے خاتمے اور لائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ پی ایچ اے پانی کے چھڑکاؤ جیسے انتظامات کو دیکھیں گے۔ پارکنگ کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ ایس این جی پی ایل گیس کی فراہمی کے معاملات کو دیکھیں گے۔ لیسکو بجلی کی بلاتعطل فوری فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ پیچ ورک کو دیکھیں گے جبکہ سول ڈیفنس سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کھڑی ہوں گی۔ پولیس اہلکار سکیورٹی کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 919457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Lt Col(R)Syed Mashhadi Husain Zaidi
United States
شرکاء کو تمام سہولیات مہیا کرنا حکومتی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، غیر ملکی شرکاء ہمارے مہمان ہیں۔
ہماری پیشکش