0
Friday 5 Mar 2021 16:28

وزیراعظم عمران خان اپنے ایم این اے، ایم پی اے کو قائل نہیں کر سکے، مرتضیٰ وہاب

وزیراعظم عمران خان اپنے ایم این اے، ایم پی اے کو قائل نہیں کر سکے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ایم این اے، ایم پی اے کو قائل نہیں کر سکے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کئے گئے خطاب سے متعلق کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی فرسٹریشن کو قوم کے سامنے بیان کیا، الیکشن کمیشن کا مؤقف درست تھا، سینیٹ کے انتخابات کو خفیہ بیلٹ سے ہونا چاہیئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے تھے میں آؤں گا تو آئین کی بالادستی ہوگی، وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے خلاف جو باتیں کیں وہ توہین عدالت ہے، یہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کبھی بھی نہیں کہا اوپن بیلٹ ہوگا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اپنا آئینی مؤقف مانگا تھا، اعتماد کے ووٹ کا اختیار وزیراعظم کا دائرہ کار نہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود نہیں کہہ سکتے یہ اختیار صدر مملکت کا ہے، صدر سمجھیں کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے تو دوبارہ ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دوبارہ قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت نے بلایا ہے، صدر نے سمجھا کہ اجلاس بلانا ضروری ہے کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کھو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش