0
Monday 15 Aug 2011 23:41

اسلام آباد میں مکان کرائے پر لینے کیلئے تھانے کی اجازت لازمی قرار، غیرملکیوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے، رحمان ملک

اسلام آباد میں مکان کرائے پر لینے کیلئے تھانے کی اجازت لازمی قرار، غیرملکیوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے، رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جدید خطوط پر جیل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ اس کے علاوہ شہر میں موجود تمام غیرملکیوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی جس میں چیف کمشنر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے لیے ستر کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کے ہر سیکٹر میں ایک پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ رحمان ملک نے اس موقع پر انتظامیہ کو حکم دیا کہ اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام غیرملکیوں کا سروے کرکے ان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے۔
دیگر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مکان کرایہ پر دینے کیلئے متعلقہ تھانے کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے جبکہ دارالحکومت میں جیل کیلئے سات سو کینال زمین کی نشاندہی کر لی گئی۔
اسلام آباد میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہدائت کہ جیل کیلئے زمین نجی شعبے کے بجائے سرکاری نرخوں پر سی ڈی اے سے حاصل کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ جیل میں مسجد، سکول اور تربیت کے مرکز کی سہولت دی جائے، جبکہ خاتون قیدیوں کا حصہ الگ ہونا چاہیئے۔ وزیر داخلہ نے آئی جی کو ہدائت کی دارالحکومت کے ہر سیکٹر میں تھانہ قائم کیا جائے، جہاں حال میں تربیت مکمل کرنے والے افسروں کو ایس ایچ او لگایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مکان کرائے پر دینے کیلئے معاہدہ متعلقہ تھانے میں جمع کرا کے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ وزیر داخلہ نے شہر میں مقیم غیرملکیوں کے کوائف دو ہفتے میں اکٹھے کرنے کی بھی ہدائت کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 92141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش