0
Monday 15 Aug 2011 16:19

اسلام آباد، طالبان کمانڈر بخت فرزندی سمیت تین خطرناک دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد، طالبان کمانڈر بخت فرزندی سمیت تین خطرناک دہشتگرد گرفتار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے کاروائی کرکے اسلام آباد سے اہم طالبان کمانڈر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر بخت خان فرزندی کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈر کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر مزید چھاپے بھی مارے گئے۔ گرفتار کمانڈر بخت فرزندی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق باجوڑ کے طالبان کمانڈر قاری ضیاء الرحمٰن گروپ سے ہے۔ اس کی گرفتاری موبائل فون کال سے نشاندہی ہونے پر عمل میں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمانڈر بخت فرزندی کے سر کی قیمت تین کروڑ روپے مقرر تھی۔ بعد ازاں فرزندی کی نشاندہی پر دو مزید افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 92020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش