0
Wednesday 24 Mar 2021 06:28

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ٹوٹنے کی وجہ نہیں بنے گی اور نہ خفیہ ڈیل کرے گی، نئیر بخاری

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ٹوٹنے کی وجہ نہیں بنے گی اور نہ خفیہ ڈیل کرے گی، نئیر بخاری
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر حسین بخاری نے کہا ہے کہ دو رہنما پوری پی ڈی ایم پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ٹوٹنے کی وجہ نہیں بنے گی اور نہ خفیہ ڈیل کرے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ایسی خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتے جس پر آئی ایس پی آر کو بیان جاری کرنا پڑے۔ دوسری جانب اسی پروگرام میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے الگ ہو کر پیپلز پارٹی کو کچھ نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کی بی ٹیم بننا بھی چاہا تو عمران خان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 923125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش