0
Wednesday 24 Mar 2021 23:30

خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند

خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا سے متاثرہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے بتایا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے کورونا سے متاثرہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل 2021ء تک بند رکھے جائیں گے۔ ان علاقوں میں پشاور، مردان،چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ ،سوات، نوشہرہ، دیر لوئر اور بونیر شامل ہیں۔ ان علاقوں میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے ہی بند تھے اور تعطیلات میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے جن اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہو وہاں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر وفاقی حکومت نے بھی کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر زائد کیسز والے اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش