0
Saturday 27 Mar 2021 11:11

مریم اور حمزہ لیگ کی موجودگی میں داماد لیگ بھی آگئی تو بڑا مسئلہ ہوگا، فردوس عاشق اعوان

مریم اور حمزہ لیگ کی موجودگی میں داماد لیگ بھی آگئی تو بڑا مسئلہ ہوگا، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن چکے، مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے ہاتھوں ذبح ہوگئی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ میں سری پائے کھا کر نون لیگ والوں نے نیب پر حملہ آور ہونا تھا لیکن یہ منصوبہ ناکام ہوگیا، دوسری طرف پیپلز پارٹی سینیٹ میں کامیاب ہوگئی۔

ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ میں پہلے ہی مریم اور حمزہ لیگ چل رہی ہے، داماد لیگ بھی آگئی تو بڑا مسئلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں نے مولانا فضل الرحمان کو کنویں میں پھینک دیا ہے، یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے ہاتھوں ذبح ہوگئی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کیسز شدت اختیار کر رہے ہیں اور زیادہ مثبت کیسز آنے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 923710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش