0
Tuesday 6 Apr 2021 09:34

لاہور, مکان میں گیس کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

لاہور, مکان میں گیس کا دھماکہ، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے برکی روڈ پر مکان میں گیس دھماکے سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 12 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے برکی روڈ پر واقعے پنگالی گاؤں کے ایک مکان میں گیس بھر گئی اور جیسے ہی گھر میں آگ جلانے کی کوشش کی گئی تو اچانک زور دار دھماکا ہوا اور مکان زمین بوس ہو گیا۔ ملبے تلے دب کر 4 افراد ہارون، شیری، علی اور انوش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ریسکیو 1122 کو تباہ گھر کا ملبہ ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش