0
Saturday 10 Apr 2021 21:09

کوہاٹ سے ملنے والی 11 سال پرانی 16 نعشوں کی تدفین، ورثا کیلئے امداد کا اعلان

کوہاٹ سے ملنے والی 11 سال پرانی 16 نعشوں کی تدفین، ورثا کیلئے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل سے ملنے والی گیارہ سال پرانی سولہ نعشوں کی شانگلہ میں تدفین کردی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزدوروں کے ورثا کیلئے فی کس 26،26 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل سے ملنے والی گیارہ سال پرانی سولہ نعشوں کی ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، عارف احمد زئی، مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر انجینیر امیر مقام سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، جس کے بعد نعشوں کی شانگلہ میں تدفین کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے فی کس چھبیس، چھبیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ستمبر 2011 میں درہ آدم خیل کے علاقے کالا خیل سے اغواء ہونے والے سولہ مزدوروں کی نعشیں کوہاٹ سے ملی تھیں، جنہیں اغواء کے بعد بے دردی سے مار کر ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد سولہ نعشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے مذکورہ مقام سے شانگلہ منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 926453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش