0
Tuesday 20 Apr 2021 02:43

وزیراعظم نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دیدیا

وزیراعظم نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے گھر 21 اپریل کا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا، افطار میٹنگ وزیراعظم آفس سے ملاقات کا گرین سگنل ملنے کے بعد ملتوی کی گئی۔ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا وفد وزیراعظم عمران خان یا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔ واضح رہے کہ چینی اسکینڈل میں نامزد جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کے بعد ان کے ہم خیال گروپ سامنے آیا، جس میں 30 سے زائد رکن قومی اسمبلی وپنجاب اسمبلی شامل ہیں جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کرچکے ہیں اور کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 928165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش