0
Tuesday 20 Apr 2021 22:11

گلگت، دو مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق

گلگت، دو مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پہلا حادثہ گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار کے ساتھ پیش آیا۔ مسافر کار نمبر جی ایل ٹی ای 46 صبح 8 بجے دو مسافروں کو لے کر گلگت سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی۔ تیز رفتاری کی وجہ سے اپر کوہستان پانی باہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسرا حادثہ شاہراہ قراقرم سلطان آباد میں پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار دو نوجوان تیز رفتاری کی وجہ سے کیری ڈبے سے ٹکرائے اور مخالف سمت سے آنے والی بس کی زد میں آگئے۔ جس کی وجہ سے امین حیدر اور زوہیب عالم شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 928348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش