0
Sunday 25 Apr 2021 01:04

ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ، تمام تعلیمی ادارے بند

ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ، تمام تعلیمی ادارے بند
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے، کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، صوبہ بھر میں 5 فیصد سے زائد کیسز والے اضلاع میں ڈی ایچ او کی سفارش پر تمام سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مارکیٹیں اور بازار شام 6 بجے بند ہوں گے، پابندی کا اطلاق میڈیکل سٹورز، تندور، کریانہ سٹورز، دودھ دہی، گوشت، چکن شاپس، ٹائر پنکچر، بیکری، سبزی فروٹ، پٹرول پمپس وغیرہ اور ہوٹل ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے پر نہیں ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آوٹ ڈور پر پابندی عائد ہوگی۔ ہفتہ اور اتوار کے لیے مارکیٹس و دیگر کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، انڈور جیم تاحکم ثانی بند ہوں گے، سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 09 بجے سے 02 بجے تک کھلے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 929097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش