0
Wednesday 5 May 2021 21:41

بھارت میں 382315 نئے کورونا کیسز، 3780 مریضوں کی موت

بھارت میں 382315 نئے کورونا کیسز، 3780 مریضوں کی موت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 382315 نئے کورونا کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار 148 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3487229 ہوگئی ہے، وہیں ریکارڈ 338439 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 731 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3780 مریضوں کی موت ہونے سے اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 226188 ہوگئی ہے۔

بھارت میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.03 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.09 فیصد رہ گئی ہے۔ دریں اثناء ملک میں اب تک 16 کروڑ 04 لاکھ 94 ہزار 188 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ادھر جموں کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے 4716 نئے کیس سامنے آئے اس طرح یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 196585 تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش