0
Monday 17 May 2021 23:59

اسرائیل "اپارتھائیڈ" ریاست ہے، جمہوری نہیں! امریکی سینیٹر

اسرائیل "اپارتھائیڈ" ریاست ہے، جمہوری نہیں! امریکی سینیٹر
اسلام ٹائمز۔ ڈیموکریٹ امریکی سینیٹر اور نیویارک کی نمایندہ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز (Alexandria Ocasio-Cortez) نے غزہ کے نہتے فلسطینی شہریوں پر غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری پر شدید تنقید کی ہے۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز نے غزہ کی پٹی سمیت متعدد مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کو بمباری کا نشانہ بنانے پر مبنی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سیاست پر شدید تنقید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اپارتھائیڈ ریاستیں جمہوری نہیں ہوتیں۔ سینیٹر کورٹز نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اس بیان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ (غاصب و بچوں کی قاتل) صیہونی رژیم کو فلسطینی مزاحمتی محاذ کے راکٹوں کے مقابلے میں اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ صیہونی اخبار کے مطابق امریکی سینیٹر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ مسئلہ دونوں طرف سے متعلق نہیں بلکہ درحقیقت یہ مسئلہ "طاقت کے عدم توازن" سے متعلق ہے درحالیکہ صدر (بائیڈن) کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔۔ تو کیا (آپ کی نظر میں) فلسطینیوں کو زندہ رہنے کا حق حاصل نہیں؟ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسجد اقصی کی متعدد بار بیحرمتی، اس میں موجود نمازیوں پر حملوں اور فلسطینیوں کے قتل عام پر فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے دی گئی مہلت کے اختتام پر گذشتہ سوموار کے روز سے فلسطینی مزاحمتی محاذ اور غاصب صیہونی رژیم کے درمیان باقاعدہ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو ہنوز جاری ہے جبکہ نہتے فلسطینی شہریوں پر غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 58 بچوں اور 34 خواتین سمیت 218 فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش