0
Saturday 22 May 2021 05:52

سندھ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 136 نئے کیسز کی تصدیق

سندھ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 136 نئے کیسز کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورت حال پر بیان میں کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 24 ہزار 299 ٹیسٹ کئے گئے اور اس دوران 2 ہزار 136 نئے کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 39 لاکھ 39 ہزار 414 ٹیسٹ کئے گئے اور 3 لاکھ 6 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے مزید 979 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب تک صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 167 ہوگئی ہے جبکہ آج کورونا کے باعث مزید 22 مریض انتقال کرگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 891 تک پہنچ گئی ہے اور اس وقت 21 ہزار 632 مریض زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش