0
Saturday 22 May 2021 20:47

اسرائیل عالمی دہشتگرد، پاکستان فلسطینیوں کیساتھ ہے، فضل الرحمان منظرعام پر آگئے

اسرائیل عالمی دہشتگرد، پاکستان فلسطینیوں کیساتھ ہے، فضل الرحمان منظرعام پر آگئے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی ہے یہی حال پاکستان میں بھی یہودیوں کے ایجنٹوں کا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے جی ٹی روڈ پشاور پر اسرائیل مردہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں بھول جائیں جب تک جمیعت کا ایک کارکن بھی زندہ ہے ایسا کبھی بھی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جو اپنی تاریخ دہرا رہا ہے، آفرین ان جوانوں اور خواتین پر جنہوں نے اسرائیل کو وہ مزہ چکھایا کہ وہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے تاریخ رقم کردی ہے، ہمارے حکمران جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے تھے ان کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ان مظاہروں کے ذریعے فلسطینی عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، موقع ملا تو ہم صہونیت کیخلاف جہاد کریں گے، کشمیریوں کے بھی ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش