0
Wednesday 2 Jun 2021 19:34

لاہور، امام خمینیؒ کی 32ویں برسی کی تقریب 4 جون کو جامعہ المنتظر میں ہو گی

لاہور، امام خمینیؒ کی 32ویں برسی کی تقریب 4 جون کو جامعہ المنتظر میں ہو گی
اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی 32 ویں برسی کل 3 جون منائی جا رہی ہے۔ آیت اللہ سید روح اللہ موسوی خمینی 3 جون 1989ء کو انتقال کر گئے تھے۔ مرجع عالی قدر کی اسلامی، سیاسی، سماجی اور انقلابی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعزیتی کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے 4 جون، نماز جمعہ کے بعد مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی جامع علی مسجدحوزہ علمیہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون میں مجلس ترحیم سے خطاب بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 935938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش