0
Saturday 5 Jun 2021 23:24

پوری دنیا میں ایسا ماحول بن گیا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی اسرائیل کو جنگ بندی اختیار کرنا پڑی، شاہ محمود قریشی 

پوری دنیا میں ایسا ماحول بن گیا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی اسرائیل کو جنگ بندی اختیار کرنا پڑی، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو فخر ہونا چاہئے کہ فلسطین کے مسئلہ پر وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا۔ مارچ 2022ء میں مسئلہ کشمیر دنیا کے وزرائے خارجہ کے سامنے رکھونگا۔ فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر پوری قوم ایک ہے۔ افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے بارے میں اپنے رویہ پر نظرثانی کریں۔ ورنہ کوئی باضمیر پاکستانی نہ ان سے ہاتھ ملائے گا اور نہ ان سے گفتگو کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان اور میں نے ہمیشہ کابل کا دورہ قیام امن کیلئے کیا۔ ان کی گفتگو سے میرا خون کھول رہا ہے۔ یہ شخص سپائلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ کان کھول کر سن لیں ہم استحکام اور امن کی بات کر رہے ہیں۔ پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے پیش کیا اور پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ہی اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہوا، فلسطینیوں پر مظالم رکوانے کے لئے پاکستان کا کردار کلیدی تھا۔ فلسطین میں نہتے فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئیں۔ مجھے فلسطین کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ غزہ میں 25 منٹ میں 125 بم گرائے گئے۔ جس پر پوری دنیا نے آواز اٹھائی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں یہ بربریت بے نقاب ہوئی۔ ہماری وجہ سے عالمی سطح پر دنیا کو اکٹھا کیا۔ پوری دنیا میں ایسا ماحول بن گیا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی اسرائیل کو جنگ بندی اختیارکرنا پڑی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسئلہ فلسطین پر کامیاب سفارت کاری کے بعد اسلام آباد سے ملتان پہنچنے پر شاہ رکن عالم انٹر چینج پر استقبال کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ندیم قریشی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا۔

انہو ںنے کہا میرے سی این این کے انٹرویو کو ایک منصوبے کے تحت سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن میں اپنے موقف پر ڈٹ گیا اور اپنے ملک کے موقف کا بھرپور دفاع کیا۔ یہودی لابی نے مجھ پر حملہ کیا تو پوری قوم اور لاکھوں کروڑوں لوگوں نے میرا دفاع کیا۔ میرے انٹرویو کو 48گھنٹے میں تیس لاکھ لوگ دیکھ چکے تھے اور میرے موقف کی تائید کی۔ انہوں نے کہا او آئی سی اور عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے کیس اقوام متحدہ کے سامنے رکھا، اقوام متحدہ کے فورم پر کھڑے ہوکر کہا کہ میری نگاہ غزہ پر بھی ہے اور کشمیر پر بھی ہے۔ پاکستان کی متفقہ قرارداد نے ثابت کیا کہ فلسطین اور کشمیر پر قوم ایک ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی، نہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی، پاکستان نے ہرپلیٹ فارم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا۔ او آئی سی کے اجلاس میں ان کی وکالت کی، عرب لیگ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں بھی ہم نے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی کا اجلاس ابھی جاری تھاکہ ہمیں کامیابی ملی اور اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ صرف امت مسلمہ ہی نہیں پوری دنیا نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپورمذمت کی۔ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 936499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش