0
Tuesday 8 Jun 2021 20:13

ریلوے سمیت ہر ادارہ پٹڑی سے اتر چکا ہے، سینیٹر مشتاق خان

ریلوے سمیت ہر ادارہ پٹڑی سے اتر چکا ہے، سینیٹر مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ڈہرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل غمگین اور رنجیدہ ہے۔ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی حالت زار سب کے سامنے ہے، ریلوے سمیت ہر ادارہ پٹڑی سے اتر چکا ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پورا نظام ہی ہچکولے کھا رہا ہے۔ ہربات پر مغرب کی مثالیں دینے والے وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر ڈہرکی جیسا حادثہ یورپ یا امریکہ میں ہوتا تو کون کون استعفے دیتے۔ سب جانتے ہیں کہ اب ایک کمیٹی بنے گی جو تحقیقات کے نام پر دراصل نااہلی کے ملبے کو ڈھاپنے کی کوشش کرے گی۔سانحہ ڈھرکی پروفاقی وزیر ریلوے میں اگر رتی برابر بھی اخلاق نام کی کوئی چیز ہے تو انہیں فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ حادثہ ناقص انتظامات کا واضح ثبوت ہے۔ آئے روز ٹرین حادثات کا رونما ہونا ریلوے کی نااہلی اور انتظامات کے نام پر بندر بانٹ کا کھلا ثبوت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ ہر بار حادثہ ہوتا ہے اور پھر کچھ دنوں میں بھلادیا جاتا ہے۔ اس طرح کے واقعات کے ذمہ داروں کا آج تک تعین نہ ہوسکنا شرم کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے یکے بعد دیگرے حادثات نے سینکڑوں خاندان اجاڑ دیئے۔ آئے روز کے حادثات، بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کے اعتراف میں اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نااہل حکومت مستعفی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی اٹھائیں گے اور اس حوالے سے سینیٹ میں قرارداد بھی جمع کرادی ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کینیڈا میں یہودی دہشتگرد کی جانب سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گاڑی سے کچل کر مارنے کی بھی شدید مذمت کی۔ 
خبر کا کوڈ : 936976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش