0
Saturday 12 Jun 2021 20:24

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، وزیر صحت سندھ

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، وزیر صحت سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا۔ کراچی میں عذرا پیچوہو کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسین کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جسے مزید بڑھایا جائے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پیش نظر ویکسین کا دائرہ بڑھایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انڈسٹریز لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ورکرز ویکسینیشن کرائیں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ عملے کی ویکسینیشن کرانے والی فیکٹریز کو ہی حکومت کی طرف سے چلنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیو مہم چل رہی ہے، جس کی کوریج کو ممکن بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 937722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش