0
Tuesday 15 Jun 2021 15:49

حکومت کا آئندہ ضمنی الیکشن سے الیکٹرونک ووٹنگ کا اعلان

حکومت کا آئندہ ضمنی الیکشن سے الیکٹرونک ووٹنگ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اگلے ضمنی انتخابات میں الیکٹرونک مشین استعمال ہوگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خواہشات کے مطابق ٹیکنالوجی آچکی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اگلے ضمنی انتخابات میں الیکٹرونک مشین استعمال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور نے کابینہ کو بتایا کہ اس ضمن میں قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے اور اب اسے سینیٹ بھجوا دیا گیا ہے اور نادرا کے سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے بعد ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کے معاملے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے سیاسی نظام کا اہم جزو تصور کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں ای ووٹنگ کا حق لازمی دیا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 938158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش