0
Saturday 19 Jun 2021 12:17

کراچی والے ہوجائیں تیار، زبردست مون سون بارشوں کا امکان

کراچی والے ہوجائیں تیار، زبردست مون سون بارشوں کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس بار مون سون میں ماضی کے مقابلے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، آج کراچی میں مطلع ابرآلود رہے گا اور دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی والے تیار ہو جائیں تیار!! اس سال بھی شہر میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ اور زبردست ہونے جا رہی ہیں. عموماً مون سون کا آغاز کراچی میں جولائی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے ہوتا ہے مگر اس بار مون سون سیزن کا آغاز کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج بروز ہفتہ شہر قائد میں مطلع ابرآلود رہے گا اور دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں ہوا 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ کراچی میں پری مون سون بارشوں کا سیزن چل رہا ہے، جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون کا آغاز ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون میں ماضی کے مقابلے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 938861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش