0
Tuesday 22 Jun 2021 22:51

آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو صدر ایران منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصر عباس

آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو صدر ایران منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے برادر پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے 8واں صدر مملکت منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو ایران کے صدارتی انتخاب میں شاندار کامیابی پر دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انتخابات میں ایرانی قوم کی ولولہ انگیز اور جوش خروش کے ساتھ شرکت بھی قابل تحسین ہے، جنہوں نے دشمن کی تمام تر سازشوں اور چیلنجز کے مقابلے میں بھرپور بیداری کا ثواب دیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات ایرانی قوم کی استقامت کا عہد نامہ ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب ایرانی صدر خطے میں بھائی چارگی کے فروغ، استعماری قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارتی، سفارتی اور سفری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مزید بہتر اقدامات اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 939511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش