0
Wednesday 24 Aug 2011 20:33

کراچی کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، فردوس عاشق اعوان

کراچی کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کا کراچی میں فوج کی طلبی کی مہم پر خدشات اور تحفظات کا اظہار، وفاقی حکومت نے کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کئے گئے سندھ کابینہ کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کراچی میں فوج کی طلبی کی مہم پر خدشات اور تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کراچی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر نے کراچی کے امن اور سکون کو غارت کیا ہوا ہے، دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے نو علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی کے آپریشن والے نو علاقوں کی آبادی پینتیس لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے موجودہ کینسر کے خاتمے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، باہر سے کون اور اندر سے کون مستفید ہو رہا ہے، سب سامنے آ جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جمعة الوداع کو کراچی کے لئے یوم دعا کے طور پر منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

خبر کا کوڈ : 94239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش