0
Saturday 10 Jul 2021 12:33

بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائیں، عمران مدت پوری کریں گے، شیخ رشید

بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائیں، عمران مدت پوری کریں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول ایک بار  نہیں تین بار امریکا جائیں لیکن عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آزادکشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر میں مہم پر جاؤں گا اور آزادکشمیر میں حکومت انشاءاللہ عمران خان ہی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے جب کہ ایک بار نہیں بلاول تین بار امریکا جائیں مگر عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگ جو فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا، ہم افغانستان میں امن کے خواہش مند ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ بھارت سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھرمیں اٹھایا ہے، 5 اگست کا قانون واپس لیے جانے تک بھارت سےکوئی بات نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 942628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش