0
Saturday 10 Jul 2021 16:14

انسداد دہشتگردی عدالت، 3 مبینہ دہشتگردوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت، 3 مبینہ دہشتگردوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ ملزمان میں کالعدم جیش محمد کے رکن سمیت 3 دہشت گرد شامل ہیں۔ انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سی ٹی ڈی نے 3 خطرناک  ملزمان کو پیش کیا۔ دو ملزمان محب اللہ اور انصر عباس کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس میں جیل سےلا کر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہو چکا ہے۔ جس پر عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد دونوں ملزمان  کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی۔ جبکہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے اکرام خان کے ریمانڈ میں بھی توسیع کر دی گئی۔ تینوں ملزمان کو سخت حفاظتی حصار میں واپس جیل بھجوا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 942672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش