0
Tuesday 27 Jul 2021 00:14

وحدت بین المسلمین کے ذریعے فرقہ پرستوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، ناصر شیرازی

وحدت بین المسلمین کے ذریعے فرقہ پرستوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وحدت بین المسلمین کے ذریعے فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، آئین اور قانون کی سربلندی ہی امن کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں منعقدہ عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوچک میں جلوس پر شرپسندوں کا حملہ اور انتظامیہ کا متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت ہے، توقع رکھتے ہیں کہ اس مرتبہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کو لگام دیں گے اور جلوس کو شاہراہ عام سے پرامن طریقے سے گزارا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں شیعہ، سنی وحدت مثالی ہے، ہم وحدت بین المسلمین کے ذریعے فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ آئین اور قانون کی سربلندی ہی امن کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے۔ کانفرنس میں ضلع بھر کے جلوسوں کے لائسنسداران، بانیان مجالس، علمائے کرام، ذاکرین عظام اور ماتمی و نوحہ خواں حضرات نے شرکت کی جبکہ علامہ عبدالخالق اسدی صوبائی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور علامہ حسن ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب، ضلع بھر کے نمائندہ اکابر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں قراردادیں پیش کی گئیں اور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 945274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش