0
Tuesday 27 Jul 2021 14:36

منی لانڈرنگ روکنے کیلئے پولیس اور ایف آئی اے کا مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق

منی لانڈرنگ روکنے کیلئے پولیس اور ایف آئی اے کا مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ منی لانڈرنگ سے متعلقہ جرائم کے سدباب کیلئے پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کا سی پی او میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے دیئے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے پنجاب پولیس اور ایف آئی اے مشترکہ کارروائیاں کریں گی۔ دہشتگردوں کی معاونت کیلئے منی لانڈرنگ کرنیوالے سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
 
سرمائے کا غیر قانونی حصول و منتقلی اور جرائم پیشہ عناصر کے چھپائے گئے اثاثوں کا پتہ لگانے کیلئے پنجاب پولیس اور ایف آئی اے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے گی۔ اغواء برائے تاوان سمیت پیسوں کے حصول کیلئے ہونیوالے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔ ڈی آئی جی کرائمز/انویسٹی گیشن اور اے آئی جی مانیٹرنگ منی لانڈرنگ کیسز میں ایف آئی اے کیساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں گے۔ مقدمات کی متوازی فنانشل انویسٹی گیشن کے حوالے سے پنجاب پولیس اور ایف آئی اے قریبی رابطہ رکھیں گے۔
 
ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکرخدابخش کا کہنا تھا کہ انفارمیشن شئیرنگ کے بعد دونوں فورسز کی مشترکہ کارروائیوں منی لانڈرنگ میں ملوث مجرمان کے قلع قمع میں تیزی کا باعث بنیں گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابو بکر خدا بخش، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر محمد رضوان، ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر سید شاہد حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص سعید سمیت دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 945381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش