0
Sunday 1 Aug 2021 17:26

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام قرآن و اہلبیت کانفرنس کا آغاز ہوگیا

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام قرآن و اہلبیت کانفرنس کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی کے سلسلے میں ’’قرآن و اہلبیت کانفرنس‘‘ کا آغاز ہوگیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت دوسرے شہروں سے بھی بڑی تعداد میں عاشقان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی تاریخی لیاقت باغ میں جلسہ گاہ میں شریک ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے رضاکار بڑی تعداد میں کانفرنس کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں، کانفرنس سے ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کر رہے ہیں، دوسری جانب کانفرس میں شرکت کیلئے شرکاء کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کانفرنس میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اقبال بہشتی، ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی، نثار فیضی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی، ملک اقرار حسین اور علامہ علی اکبر سمیت دیگر موجود ہیں۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 946255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش