0
Monday 2 Aug 2021 23:50

سندھ میں کورونا کے 36 مریضوں کا انتقال،1847 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا کے 36 مریضوں کا انتقال،1847 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 36 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1847 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13107 ٹیسٹ میں 1847 مثبت کیسز آئے جبکہ 36 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6057 ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 325 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 333102 ہوگئی ہے اور اب تک5039917 ٹیسٹ میں 387145 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا کے 47986 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 46517 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز اور 1434 اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1250 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 97 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 1847 نئے کیسز میں سے 1342 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی میں 422، وسطی 206، کورنگی 237، ضلع جنوبی 339، ضلع ملیر میں 117 اور ضلع غربی میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیگر اضلاع حیدرآباد میں 121، میرپور خاص 50، شہید بینظیرآباد 50، جامشورو 34،  نوشہروفیروز میں 25، ٹنڈوالہیار 22، مٹیاری 19، بدین 17، ٹھٹھہ 6، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ میں دو دو کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کشمور، شکارپور اور تھرپارکر میں ایک ایک کیسز سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 946473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش