0
Saturday 21 Aug 2021 12:00

کشمیری بچوں نے پاکستان مخالف بھارتی صحافی کو خاموش کروا دیا

کشمیری بچوں نے پاکستان مخالف بھارتی صحافی کو خاموش کروا دیا
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کیخلاف بولنے والے بھارتی صحافی ک کشمیر کے معصوم بچوں نے خاموش کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی صحافی کشمیری بچوں کیساتھ گفتگو کر رہا ہے، ویڈیو میں کشمیری بچے پاکستان اور چین کی تعریف جبکہ بھارت سے نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی صحافی بچوں کیساتھ پاکستان کے بارے میں جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے تو بچے کسی بھی سمجھدار سے زیادہ ذہین ثابت ہوتے ہیں اور جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”پاکستان ہمارے ساتھ ہے، چین پاکستان کا ساتھ دیتا ہے اور وہ ہمارا ساتھ دیتا ہے۔“ بچے یہ بات کرنے کے بعد نعرہ لگانا شروع کر دیتے ہیں کہ ”لے کر رہیں گے آزادی“ ۔
 
بھارتی صحافی  بچوں کی باتیں سننے کے بعد اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے اور اس کے پاس کوئی مزید جواب نہیں بچتا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اس دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ان شاء اللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔ 95 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ بندوق سے لیکر ٹینک تک استعمال کرکے بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل اور دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کر رہا ہے۔ ویڈیو گورنر پنجاب کے ٹویٹر اکاونٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

https://twitter.com/ChMSarwar?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1428352777197998088%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F21-Aug-2021%2F1330575
 
خبر کا کوڈ : 949552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش