0
Tuesday 24 Aug 2021 10:34

نئی افغان حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کرینگے، طالبان

نئی افغان حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کرینگے، طالبان
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے۔ طالبان رہنماؤں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔ دوسری جانب کابل ایئر پورٹ سے انخلاء بھی جاری ہے۔ نیٹو سفارت کار کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج 30 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ طالبان عہدے داروں کو کابل ایئر پورٹ پر انخلاء اور لاجسٹکس سے متعلق بریف بھی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 950079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش