0
Monday 30 Aug 2021 18:03

آیت اللہ حافظ بشیر کا محمد عباس قمی کی وفات پر اظہار تعزیت

آیت اللہ کے وکیل کی وفد کے ہمراہ علامہ محمد حسین اکبر سے ملاقات، تعزیتی پیغام پہنچایا
آیت اللہ حافظ بشیر کا محمد عباس قمی کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ معروف ذاکر اہلبیت علامہ محمد عباس قمی کے انتقال پر ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور میں تعزیت کیلئے آنیوالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے آیت اللہ حافظ بشیر حسین النجفی کی جانب سے پاکستان میں ان کے وکیل مولانا امجد علی عابدی کی قیادت میں وفد نے علامہ محمد حسین اکبر سے ملاقات کی اور علامہ محمد عباس قمی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

علامہ محمد حسین اکبر سے ملاقات کرنیوالے وفد میں علامہ محمد باقر، علی نزعی محی الدین، مولانا سید ذوالقرنین رضوی، مولانا سید عمران کاظمی، مولانا ناصر جوادی سمیت دیگر شامل تھے۔ مولانا امجد علی عابدی نے علامہ محمد حسین اکبر کو آیت اللہ حافظ بشیر حسین النجفی کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر مرحوم کی عزاداری کے فروغ، ذکر اہلبیتؑ کی ترویج کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں وفد نے علامہ محمد عباس قمی کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 951204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش