0
Friday 3 Sep 2021 22:03

ملتان، برصغیر کی روحانی شخصیت بہائوالدین زکریا ملتانی کا 782واں تین روزہ عرس 13ستمبر سے شروع ہوگا

ملتان، برصغیر کی روحانی شخصیت بہائوالدین زکریا ملتانی کا 782واں تین روزہ عرس 13ستمبر سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شیخ الاسلام حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی کا 782 واں عرس (بمطابق چاند) 13 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کے انتظامات و سکیورٹی کیلئے سرگرم ہوگئی ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود سمیت ضلعی حکام بھی موجود تھے۔ عرس مبارک کے حوالے سے پولیس، اوقاف، کارپوریشن، ریسکیو 1122 سمیت تمام محکموں نے بریفننگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عرس مبارک پر کرونا ایس او پیز کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور زائرین کی کثیر تعداد میں آمد کے پیش نظر حکومت پنجاب اور محکمہ صحت سے کرونا ایس او پیز کی رہنمائی لی جائے گی۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ سندھ سے آئے زائرین کی مکمل مہمان نوازی کرینگے اور بہتیرن صفائی انتظامات کے ذریعے تمام تقریبات کے شرکا کو خوشگوار تاثر دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زائرین کو بہترین قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں اور موثر ٹریفک پلان تشکیل دے کر بھرپور تشہر کی جائے، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی محکمے 3 روز اپنے کیپمس قلعہ کہنہ پر برقرار رکھیں گے تاکہ کسی بھی صورت حال میں فوری ریسپانس دیا جاسکے۔ بعدازاں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی نے عرس انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 951976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش