0
Wednesday 15 Sep 2021 18:07

ڈرون کو پیداوار پر مبنی امداد ملے گی، انوراگ ٹھاکر

ڈرون کو پیداوار پر مبنی امداد ملے گی، انوراگ ٹھاکر
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آج بھارت میں ڈرون کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے 120 کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز دہلی میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے دنیا کے مقابلے میں ملک کے اندر جدید ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین برسوں میں اس شعبے میں 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور پیداوار تقریباً 1500 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے۔ ڈرون سیکٹر میں اس وقت تقریباً 80 کروڑ روپے کا کاروبار ہو رہا ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ڈرون کی تیاری سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے ’اسٹارٹ اپ‘ کو بھی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے دس شعبوں کو پیداوار پر مبنی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں آٹو، ٹیکسٹائل اور متعدد دوسرے شعبے بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش