0
Friday 17 Sep 2021 19:34

ڈیرہ اسماعیل خان، شیعہ، سنی عمائدین کے اعزاز میں انتظامیہ کا ظہرانہ

ڈیرہ اسماعیل خان، شیعہ، سنی عمائدین کے اعزاز میں انتظامیہ کا ظہرانہ
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے پرُامن انعقاد پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر لطیف کی طرف سے علمائے کرام، عمائدین ڈیرہ، ممبران مصالحتی کمیٹی اور صحافی برادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں کمشنر ڈیرہ، آر پی او ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر ٹانک، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا قاری سراج احمد خان، فقیر شیر محمد، قتیل اظہر بخاری، قاری مولانا عمیر فاروقی، عبدالحلیم قصوریہ، مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا کرامت علی حیدری، سید انصار علی زیدی سمیت دیگر شیعہ و سنی علما کرام، ممبران مصالحتی کمیٹی ڈیرہ، عمائدین، تاجران و صحافی برادری نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ محرم الحرام کے ایونٹس کی خوش اسلوبی اور امن سے پایہ تکمیل تک پہنچاکر تمام لوگوں نے مثبت کردار ادا کیا، شیعہ، سنی علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ، پولیس اور عوام نے جس محبت اور تعاون کا مظاہرہ کیا یقیناً وہ داد کے مستحق ہیں۔ ڈیرہ انتظامیہ آپ تمام علمائے کرام، عمائدین ڈیرہ کا شکریہ کرتی ہے۔امید ہے کہ آئندہ بھی انتظامیہ سے تعاون کرتے رہیں گے۔ بعدازاں سابقہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 954329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش