0
Monday 20 Sep 2021 08:08

فرانسیسی اور برطانوی وزرائے دفاع کی رواں ہفتے لندن میں ہونے والی ملاقات منسوخ

فرانسیسی اور برطانوی وزرائے دفاع کی رواں ہفتے لندن میں ہونے والی ملاقات منسوخ
اسلام ٹائمز۔ فرانس اور برطانیہ کے وزرائے دفاع کی رواں ہفتے لندن میں ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی ) کے مطابق فرانس  نے اتوار کے روز اپنی وزیر دفاع فلورینس پارلی اور ان کے برطانوی ہم منصب بین ویلس کے درمیان رواں ہفتے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ لندن میں وزارت دفاع کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ  وہ ملاقات کی منسوخی کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے لیکن برطانیہ ہمارے فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بات چیت میں مصروف ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنےکا فیصلہ امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈوپیسفک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔ انڈو پیسفک معاہدے کے تحت امریکا اور برطانیہ ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے میں آسٹریلیا کو مدد فراہم کرینگے۔ انڈو پیسفک معاہدے کی وجہ سے  2016ء میں فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان آبدوزیں فراہم کرنے کا 36.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے جس کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 954715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش