0
Saturday 2 Oct 2021 11:21

پولو گراؤنڈ ریفرنس، آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

پولو گراؤنڈ ریفرنس، آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پولوگراؤنڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے 4 اپریل 2019ء کی آخری سماعت میں کیس پیپر بکس طلب کیں تھیں۔ سابق صدر کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014ء کو باعزت طور پر بری کر دیا تھا جس کے بعد نیب نے 2014ء میں ہی احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیر اعظم ہاوٴس میں پولو گراوٴنڈ تعمیر کروانے کا الزام تھا۔
خبر کا کوڈ : 956788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش