0
Saturday 9 Oct 2021 16:27

اگر بی اے پی نے غیر فطری فیصلہ کیا تو اپنا فیصلہ خود کرینگے، یار محمد رند

اگر بی اے پی نے غیر فطری فیصلہ کیا تو اپنا فیصلہ خود کرینگے، یار محمد رند
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم اور پی ٹی آئی کے صوبائی لیڈر سردار یار محمد رند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام صاحب اور ان کے اتحادیوں کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بلوچستان کے تمام سرکاری امور رک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی اے پی جو فیصلہ کرے ہم اتحادی ہونے کے ناطے ان کا ساتھ دیں گے، لیکن اگر کوئی غیر فطری فیصلہ ہوا تو ہم اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ بی اے پی کے ہر فیصلے کی حمایت کی جائے۔ پہلے وہ خود اپنا فیصلہ کریں، پھر ہم اپنا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی رکن کے حوالے سے کہا کہ نصیب اللہ مری بے شک اس وقت ناراض اراکین کے ساتھ ہیں، لیکن پارٹی کا فیصلہ انہیں ماننا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 957916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش