0
Sunday 10 Oct 2021 10:49

لاہور، وحدتِ اُمت ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

لاہور، وحدتِ اُمت ریلی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے عید میلادالنبی(ص) کے سلسلہ میں ’’وحدت امت ریلی‘‘ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو مختلف مکاتب فکر کے علماء سے رابطے کرے گی اور انہیں ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی۔ لاہور میں 12 ربیع الاول کو صبح 9 بجے جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے فیروز پور روڈ چونگی امرسدھو تک میلادِ مصطفی(ص) کی مناسبت سے وحدت امت ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی میں اہلسنت اور اہل تشیع مکاتب  فکر کے علماء و عمائدین شرکت کریں گے جبکہ ریلی کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔

ریلی میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلاب اور مدرسین شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتحادِ اُمت کی مظہر یہ پہلی اور منفرد ریلی ہے، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء شریک ہوتے ہیں۔ علامہ سید جواد نقوی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اتحادِ اُمت کیلئے جشن میلاد اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کر منانے کیلئے اس ریلی کی بنیاد رکھی تھی۔ جبکہ اسی مناسبت سے ہر سال اتحادِ اُمت کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جس میں شیعہ سنی علماء و مشائخ شریک ہوتے ہیں اور محبوبِ خدا کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 958007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش