0
Friday 15 Oct 2021 15:27

نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ پورے معاشرے کیلئے عملی نمونہ ہے، فواد چودھری

نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ پورے معاشرے کیلئے عملی نمونہ ہے، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رسول اکرمﷺ کی ذات اقدس حق کا پیغام ہے، اس کی روشنی میں ہم آگے بڑھیں گے، عشرہ رحمت للعالمین کی تقریبات کے موقع پر پیغام پاکستان سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرکے ہم ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ممکن بنا رہے ہیں، جو رواداری اور برداشت پر مبنی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے ہمراہ 12 ربیع الاول یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر تقریبات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات پورے معاشرے کے لئے عملی نمونہ ہیں، ہمیں سیرت طیبہ کو عملی طور پر اپنی زندگیوں میں اپنانا چاہیئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہ رسول کے مطابق ڈھال کر اپنے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ عشرہ شان رحمت کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے 20 اکتوبر تک مختلف موضوعات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ انہوں نے ان موضوعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیرت کانفرنسوں کے انعقاد پر زور دیا۔ وفاقی وزراء نے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 12 ربیع الاول یوم ولادت رسول شایان شان طریقے سے منانے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 958831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش