0
Monday 25 Oct 2021 12:08

حکومت ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات سے معاملات حل کرے، راغب نعیمی

حکومت ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات سے معاملات حل کرے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس جامعہ نعیمیہ میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی، صوبائی اور لاہور کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ نعیمین ایسوسی ایشن و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے تحریک لبیک پاکستان اور پنجاب پولیس کے درمیان تصادم کے دوران ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین محب وطن پاکستانی ہیں، حکومت ان کیساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرے اور مطالبہ کیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے قائدین اور کارکنوں کو رہا کیا جائے، ان پر قائم ناجائز مقدمات کو ختم کیا جائے اور فورتھ شیڈول کے معاملے پر بھی نظرثانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے روشنی میں ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اہلسنت کے امن پسند پالیسی پرکار بند رہتے ہوئے کسی بھی قسم کے تشدد سے گزیر کریں کیونکہ اکابرین اہلسنت ہمیشہ سے امن کے داعی اور وطن کے وفادار رہے ہیں۔ اس موقع پر نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مفتی قیصر شہزاد نعیمی نے کہا کہ موجودہ حالات کو افہام و تفہیم سے کنٹرول کیا جائے۔ ملکی حالات کسی بھی طرح پُرتشدد واقعات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ملکی استحکام ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 960377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش