0
Wednesday 27 Oct 2021 22:17

اسلامی نظریاتی کونسل کا خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے پر برہمی کا اظہار

اسلامی نظریاتی کونسل کا خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے پر برہمی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے 12 ربیع الاول کے جلوس میں خاتون کو حور بنا کر پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین قبلہ آیاز کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رحمت العالمین اتھارٹی کے قیام سے متعلق قرارداد پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں خاتون کو حور بنانے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ملتان میں خاتون کو حور کے طور پر پیش کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام میں ایسے خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے، ربیع الاول ہو یا کوئی مذہبی عقائد، غیر ضروری دکھاوے سے روکنے کے لائحہ عمل کی ضرورت ہے

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی یا مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کیا جائے۔ اجلاس میں مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کی گئی۔ اجلاس میں نعت خوانی، مرثیہ قصیدے اور نوحے کی گانے کی طرز پر پیش کرنے کی بھی سختی سے مخالفت کی گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی رسومات کے معیارات سے متعلق تجاویز حکومت کو بھجوائے گی۔
خبر کا کوڈ : 960733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش