0
Thursday 11 Nov 2021 11:39

میں TLP سے مذاکرات کا حامی تھا، شیخ رشید

میں TLP سے مذاکرات کا حامی تھا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات کا حامی ہوں، ٹی ایل پی سے بھی مذاکرات کا حامی تھا، میں خون خرابہ نہیں چاہتا۔ راولپنڈی کے ڈھوک منگٹال میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں عبدالقدیر خان بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا، اس پر آج بھی قائم ہوں۔ شیخ رشید نے ٹی ایل پی سے ہوئے معاہدے سے متعلق کہا کہ جب لفافہ کھلے گا، اس میں کیا معاہدہ ہوا ہے، سامنے آ جائے گا، مجھے نہیں معلوم اس میں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوائنٹ سیشن آگے چلا گیا، اچھی بات ہے، موسم کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی تبدیلی آتی ہے، عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اپوزیشن ساڑھے 3 سال سے ٹی وی میں پھنسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا فائنل اسی روز ہو گیا تھا جس روز پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی، بھارتی میڈیا نے 6 روز تک مجھ پر پروگرام کیا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ راولپنڈی شہر پاکستان میں تعلیم میں سرِ فہرست ہے، ڈھوک منگٹال میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاک ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب انسان ہوں کہ جو میری خواہش تھی پوری ہوئی، سخت معاشی بحران میں بھی 3 ویمن یونیورسٹیز بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 963102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش