0
Saturday 27 Nov 2021 22:22

عراق کو قابو کرنے کیلئے غاصب صیہونیوں کیساتھ سازباز کا زمانہ گزر چکا، کتائب حزب اللہ

عراق کو قابو کرنے کیلئے غاصب صیہونیوں کیساتھ سازباز کا زمانہ گزر چکا، کتائب حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ کے سکیورٹی کمانڈر ابو علی العسکری نے عراق میں مسلم دشمن عالمی طاقتوں کی نت نئی سازشوں کے حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ عراق میں اب کبھی آمریت کامیاب نہ ہو پائے گئی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ابو علی العسکری نے تمام سازشی عناصر کو متنبہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عراق آمریت، ظلم و ستم اور مقدس مقامات و انسانی وقار کی توہین کے زمانے میں اب کبھی نہ پلٹے گا اور وہ دور گزر گیا جب عراق کو قابو میں لانے کے لئے برطانویوں، خلیج فارس کے عربوں یا ان کے پیچھے موجود اسرائیلیوں کے ساتھ سازباز کی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کو جان لینا چاہئے کہ اب طاقت کا توازن بدل چکا ہے جبکہ ملک عزیز حشد الشعبی اور عراقی مزاحمتی محاذ کے بدولت اب کبھی اس تاریک دور میں واپس نہ پلٹے گا۔

عرب چینل المیادین کے مطابق اسی حوالے سے کتائب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل ابو حسن الحميداوی نے بھی عراق کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ جینن ہینس پلاسچرٹ کے حالیہ مداخلت آمیز اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عراق کو موجودہ حالت میں پہنچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کرنے والے ممالک اور تنظیموں کے لئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ "تم سب دھاندلی اور عراقی قوم کے ارادے پر ڈاکہ ڈالنے والے اندرونی خیانتکاروں کے ساتھ برابر کے شریک ہو جبکہ عراقی قوم کے موثر حلقے کو میدان سے غائب کر دینے سے متعلق تمہارے تمام حساب کتاب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے"۔ ابو حسن الحميداوی نے اپنی گفتگو کے آخر میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں خانہ جنگی کے شعلوں کو ہوا دینے کے اقدامات خود امریکہ، سعودی شاہی رژیم اور غاصب صیہونی رژیم کو آگ میں لا جھونکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 965767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش