0
Monday 29 Nov 2021 10:03

ڈاکٹر عبدالقدیر خان دنیا میں پاکستان کا منفرد مقام دیکھنا چاہتے تھے، دینا خان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان دنیا میں پاکستان کا منفرد مقام دیکھنا چاہتے تھے، دینا خان
اسلام ٹائمز۔ ایوان اقبال لاہور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسنِ پاکستان، ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد نے اپنی زندگی اس ملک کیلئے وقف کر رکھی تھی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان چاہتے تھے کہ دنیا میں پاکستان کا ایک اہم اور الگ مقام ہو۔ ڈاکٹر دینا خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر نے اپنی ساری زندگی ملک کے دفاع کیلئے کام کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا، ڈاکٹر قدیر خان کی بدولت دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک سے محبت لازوال تھی اور وہ چاہتے تھے کہ پاکستان میں ہر شخص تعلیم یافتہ ہو تاکہ غربت کا خاتمہ ہوسکے۔ ڈاکٹر دینا خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنی قوم کیلئے درددل رکھتے تھے اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کا سوچتے رہتے تھے، انہوں نے سائنسی میدان کے بعد صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی بھرپور کام کیا، پاکستانی عوام بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ہیروز کا احترام کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 965944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش