0
Wednesday 1 Dec 2021 18:17

بھارت میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے ایک بار پھر بڑھ گئے

بھارت میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے ایک بار پھر بڑھ گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً نو ہزار نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 8954 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 96 ہزار 776 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 80 لاکھ 98 ہزار 716 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 124 کروڑ 10 لاکھ 86 ہزار 850 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ وزارت کے مطابق منگل کی رات گئے تک 10207 مریض صحتیاب ہونے کے بعد وباء سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 506 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملوں کی کل تعداد 1520 کی کمی کے باعث 99023 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں مہلک وائرس کے انفیکشن سے مزید 267 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 69 ہزار 247 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.29 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.36 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے۔ ریاست کیرالہ اب بھی ملک میں فعال معاملوں میں سب سے آگے ہے۔ تاہم ریاست میں فعال معاملے 824 تک کم ہو کر 44314 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 5370 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5057368 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 177 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40132 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 966428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش