0
Thursday 2 Dec 2021 21:54

اتحاد تنظیمات مدارس فرقہ واریت کے خاتمے کا باعث بنے گا، علامہ مرید نقوی

اتحاد تنظیمات مدارس فرقہ واریت کے خاتمے کا باعث بنے گا، علامہ مرید نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے اتحاد تنظیمات مدارس کے حالیہ اجلاس میں توسیع تنظیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نہ صرف مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور اسلامی بھائی چارہ فروغ پائے گا بلکہ فرقہ واریت کے خاتمے کا بھی باعث بنے گا۔کراچی کے دورے سے واپسی پر جامعة المنتظر لاہور میں علماء اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ جب صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شیعہ سنی دیوبندی اور اہلحدیث علماء ایک پلیٹ فارم پر بیٹھیں گے، تو اس سے غلط فہمیاں دُور ہوں گی۔ اسلامی مشترکات فروغ پائیں گے۔ مقامی سطح پر اختلافی مسائل بھی حل ہوں گے۔ اتحاد تنظیمات مدارس کی تنظیم سازی سے فرقوں کے درمیان غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ اتحاد تنظیمات مدارس کے کنونشن میں بھرپور شرکت کرے گا اور اسے کامیاب بنائے گا۔




 
خبر کا کوڈ : 966540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش