0
Friday 3 Dec 2021 20:49

سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ پانچ فیصد کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے، امجد حسین ایڈووکیٹ

سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ پانچ فیصد کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انکی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے خصوصی افراد کے لئے اسطرح کے اقدامات نہیں کئے گئے جن کے وہ حقدار ہیں۔ سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، اس میں اضافہ اشد ضروری ہے۔ جب تک ان افراد کو روزگار نہیں ملتا خصوصی وظیفہ دیا جانا چاہئے۔ جی بی اسمبلی کے گزشتہ اجلاسوں میں پیپلزپارٹی نے خصوصی افراد کے لئے آواز بلند کی اور انشاء اللہ ہم سرکاری ملازمتوں میں انکا کوٹہ بڑھانے کے لئے بھی آواز اٹھائیں گے۔ اس کے علاؤہ خصوصی افراد کو ہنرمند بنا کر بھی انکی مشکلات دور کی جاسکتی ہیں، اس مقصد کے لئے حکومتی اور این جی اوز دونوں کی سطح پر عملی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ دو فی صد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کے لئے خصوصی آواز اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 966715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش